4 جنوری 2013 - 20:30

حضرت آیت الله نوری همدانی نے حوزہ علمیہ قم کے عالی سطح کے اساتیذ کے ساتھ ملاقات میں تاکید کی: انقلاب اور امام خمینی (رہ) کے بلند نظریات و قائد کی حفاظت و دفاع میں اپنے تمام وجود سے تیار ہوں۔

ابنا: حوزہ علمیہ قم میں عالی سطح کے استاد نے حضرت آیت الله نوری همدانی مرجع تقلید سے ملاقات اور گفت و گو کی۔

حوزہ علمیہ قم ایران کے عالی سطح و خارج کے اساتید کونسل کے ممبر حجت الاسلام والمسلمین علی احتشام نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفت و گو میں اس ملاقات کے منعقد ہونے کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا: یہ ملاقات موصوف مرجع تقلید کی نظام و ولایت فقیہ و قائد انقلاب اسلامی کے دفاع میں انقلابی موقف کی تجلیل میں انجام پایا۔

انہوں نے بیان کیا: اس ملاقات کے منعقد کرنے کا دوسرا مقصد مرجع تقلید کی ھدایت و نصایح و اھم مسائل کے سلسلہ میں ان کے نظریات کا حاصل کرنا تھا۔

حجت الاسلام والمسلمین علی احتشام نے وضاحت کی:حضرت آیت الله العظمی نوری همدانی نے اس ملاقات میں اسلامی انقلاب کے سلسلہ میں بہت ہی اھم مسئلہ کی طرف تاکید کی کہ انقلاب اور امام خمینی (رہ) و قائد انقلاب اسلامی کی بلند نظریات و اھداف کے دفاع کے راہ میں اپنے تمام وجود یہاں تک شہید ہونے کو بھی تیار ہوں۔

.......

/169